7 اپریل 2013 - 19:30
گروپ پانج جمع ایک کے مذاکرات کے جاری رہنے کا خیر مقدم: قزاقستان

قزاقستان نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکراتی عمل کے جاری رہنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ابنا: ترند خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا کہ قزاقستان ، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مزاکرات کے جاری رہنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور فریقین کی جانب سے قابل قبول حل تک پہنچنے کی توقع رکھتاہے۔قزاقستان کی وزارت خارجہ کےبیان میں آیا ہے کہ ایران کا جوہری مسئلہ مزاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتاہے۔آلماتی مزاکرات کے اختتام پر ایک بیانیہ بھی جاری ہوا تھا جس میں فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئےمثبت اشارے دیتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے جاری رہنے کی امید کا اظہار بھی کیا۔ آلماتی مذاکرات کا مثبت نتیجہ مذاکرات کو جاری رکھنے سے متعلق سمجھوتہ تھا۔واضح رہے کہ ایران اور گروپ1+5 کے مابین 5 اور 6 اپریل کم قزاقستان کے شہر آلماتی میں دو روز تک مذاکرات کے چار دور ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲